تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات
نرنجن ریڈی نے طلبا پر زوردیتے ہوئے کہا کہ امتحان کے لیے درکار قلم، پیڈ، پنسل، ربڑ ایک دن پہلے تیار کر لیں۔کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پر جائیں اور ہال ٹکٹ کے نمبر چیک کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کل سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ وزیرزراعت نرنجن ریڈی نے ایک بیان میں طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااوران کو اہم مشورے بھی دیئے۔انہوں نے کہاکہ طلبہ امتحانات سے نہ گھبرائیں بلکہ ہمت سے امتحان دیں۔ نصف شب تک پڑھنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
رات 10.30 بجے سوجائیں اور صبح 5.30 بجے بیدار ہوں۔ہر روز کم از کم 7 گھنٹے کی نیند حاصل کریں۔تعلیم میں خلل ڈالنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔پڑھائی کے دوران موبائل فون اور ٹی وی کو بند کر دینا چاہیے۔امتحان میں جانے سے پہلے ہال ٹکٹ ساتھ رکھنا یقینی بنائیں۔
ایک دن پہلے امتحانی مرکز کا دورہ کریں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ امتحان کے لیے درکار قلم، پیڈ، پنسل، ربڑ ایک دن پہلے تیار کر لیں۔کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پر جائیں اور ہال ٹکٹ کے نمبر چیک کریں۔
گرمی کے موسم کے پیش نظر ہر شخص کو صبح سویرے ناشتہ کرلیں اور پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔سیل فون اور ڈیجیٹل گھڑیاں امتحانی مراکز میں نہ لے جائیں۔