تلنگانہ

تلنگانہ:اے ٹی ایم کاٹ کر لے جانے کی کوشش ناکام

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں چور، اے ٹی ایم مشین کاٹ کر اٹھاکر لے جانے میں ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو وہیں پر چھوڑدیا اور فرارہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں چور، اے ٹی ایم مشین کاٹ کر اٹھاکر لے جانے میں ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو وہیں پر چھوڑدیا اور فرارہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت

یہ واقعہ ضلع کے ویلپور منڈل کے انکسا پور علاقہ میں پیش آیا۔

ان چوروں نے لوہے کی سلاخ سے اس اے ٹی ایم کو نقصان پہنچایا اور اس کو لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ مقامی افراد کو دیکھ کروہیں اے ٹی ایم مشین کو چھوڑدیا اور فرارہوگئے۔

قومی شاہراہ نمبر63پر یہ واقعہ پیش آیا۔12دنوں کے وقفہ سے بالکنڈہ حلقہ میں تین اے ٹی ایم مشینوں کونشانہ بنایاگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔