کرناٹک
دیوے گوڑا، ووٹ ڈالنے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے
سابق وزیراعظم اور جنتادل سیکولر (جے ڈی ایس) کے بزرگ قائد ایچ ڈی دیوے گوڑاچہارشنبہ کے دن کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ایک موضع میں ووٹ ڈالنے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے۔

بنگلورو: سابق وزیراعظم اور جنتادل سیکولر (جے ڈی ایس) کے بزرگ قائد ایچ ڈی دیوے گوڑاچہارشنبہ کے دن کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ایک موضع میں ووٹ ڈالنے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے۔
ہیلی کاپٹر نے ہولے نرسی پور کے سرکاری کالج کے احاطہ میں لینڈنگ کی۔ وہاں سے وہ ذریعہ کار پولنگ بوتھ پہنچے۔
89 سالہ دیوے گوڑا نے پولنگ بوتھ کے اندر داخل ہونے 2 اسسٹنٹس کی مدد لی۔ ان کے بیٹے ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بنگلورو کے قریب واقع بڑدی ٹاؤن کے موضع کیٹی گنا ہلی کے پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالا۔