تلنگانہ
سکندرآباد۔تروپتی وندے بھارت ٹرین میں بوگیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
مرکز نے موجودہ 8 ڈبوں کو بڑھا کر 16 کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس روٹ چل رہی وندے بھارت ایکسپریس کو مسافروں کا زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے۔
حیدرآباد: سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں کوچس کی گنجائش بڑھا کر 16 بوگیوں تک کی جائے گی۔
مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز نے موجودہ 8 ڈبوں کو بڑھا کر 16 کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس روٹ چل رہی وندے بھارت ایکسپریس کو مسافروں کا زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے۔
سکندرآباد۔تروپتی وندے بھارت ٹرین میں نشستوں کے لحاظ سے مسافرین کی گنجائش کا تناسب 120 تا 130 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی مسافروں کو ریزرویشن حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
مرکز کے اس فیصلے سے مسافروں کو راحت ملے گی۔