راتیں سرد ہونے کی پیش قیاسی
تلنگانہ کے سابق متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔سرپور میں درجہ حرارت 13.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔جاریہ ماہ اس ضلع میں شدید سردی کی لہر درج کی جارہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔سرپور میں درجہ حرارت 13.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔جاریہ ماہ اس ضلع میں شدید سردی کی لہر درج کی جارہی ہے۔
جمعرات کی صبح ضلع کے نیراڈی گونڈا میں درجہ حرارت15ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ جینت میں درجہ حرارت14.2ڈگری، ماولا میں 14.3ڈگری، نرمل کے پیمبی میں 15.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔
سنگاریڈی کے نیالکل میں درجہ حرارت16.1اور ضلع نظام آباد کے کوٹگیر میں رجہ حرارت 15.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ہے۔
تلنگانہ کے جنوبی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت کاامکان ہے۔صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی ہورہی ہے۔ ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔ ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔