حیدرآباد

سابق چیف منسٹر کانگریس کرن کمارریڈی کی بی جے پی میں شمویت !

کرن کمارریڈی گزشتہ کچھ عرصہ سے خاموش ہیں۔ دریں اثناء اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کرن کمار ریڈی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر جلد ہی دو دن میں بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

حیدرآباد: متحدہ آندھرا پردیش میں کانگریس کے آخری چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کی اطلاع ہے۔ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے عمل کے سلسلہ میں اُس وقت کی یوپی اے حکومت سے تعاون کا انکار کرتے ہوئے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھااور اپنی خود کی پارٹی بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، 80کروڑ فنڈ جاری

انہوں نے اپنی پارٹی کے ذریعہ صرف آندھرا پردیش میں انتخابات میں حصہ لیاتھا تاہم ان کی پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہیں کرپائی۔بعد ازاں وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

 کرن کمارریڈی گزشتہ کچھ عرصہ سے خاموش ہیں۔ دریں اثناء اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کرن کمار ریڈی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر جلد ہی دو دن میں بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

 اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں انتخابی مشن کے حصہ کے طور پرزعفرانی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت انہیں دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وہ حیدرآباد سے تلنگانہ بی جے پی میں سرگر م رول اداکریں گے۔