مشرق وسطیٰ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا ون ڈے بولرز میں پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف 36 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر بر قرار ہیں۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
محمد سراج ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن سے کھسکے
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر قابض ہوچکے ہیں۔

ہندوستان کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا ون ڈے بولرز میں پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف 36 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان با بر اعظم ہیں، ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

a3w
a3w