راجوری میں دہشت گردوں کا دھماکہ، 5 فوجی ہلاک
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں گھنے جنگلاتی علاقہ کندی میں دہشت گردوں کے دھماکہ میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے جہاں دہشت گردوں کو باہر نکالنے آپریشن جاری ہے۔
راجوری(جموں وکشمیر): جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں گھنے جنگلاتی علاقہ کندی میں دہشت گردوں کے دھماکہ میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے جہاں دہشت گردوں کو باہر نکالنے آپریشن جاری ہے۔
صبح میں اسپیشل فورسس کے 2 فوجی ہلاک اور دیگر 4 (بشمول ایک میجر) زخمی ہوئے تھے۔ بعدازاں اُدھم پور کے دواخانہ میں 3 فوجیوں نے دم توڑدیا۔ راجوری میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
آئی اے این ایس کے بموجب جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں دہشت گردوں اور سیکوریٹی فورسس کے مابین انکاؤنٹر میں 2 فوجی جوان ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ راجوری سیکٹر کے کندی جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی پختہ جانکاری ملنے پر 3مئی 2023 کو مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ 5 مئی کی صبح تقریباً 7:30 بجے سرچ ٹیم کا آمنا سامنا ایک غار میں دہشت گردوں کے گروپ سے ہوا۔
علاقہ میں گھنی جھاڑیاں اور پہاڑی چوٹیاں ہیں۔ دہشت گردوں نے دھماکو آلہ سے دھماکہ کردیا۔ 2 فوجی ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگے۔ قریبی علاقوں سے مزید فورس مقام انکاؤنٹر پر بھیجی گئی۔ زخمیوں کو کمانڈ ہاسپٹل اُدھم پور لے جایا گیا۔