دہلی
راج ناتھ سنگھ، کورونا سے متاثر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیر دفاع کو جمعرات کو یہاں فضائیہ کے کمانڈروں کی ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی لیکن ان کی کووِڈ ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔
وزیر دفاع کے جسم میں اس وقت کووِڈ کی ہلکی علامات ہیں اور وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے چہارشنبہ کو آرمی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔