دہلی

کانگریس، پسماندہ طبقات کے حقوق مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے، جے پی نڈا کا ویڈیو بیان جاری

بی جے پی صدر جے پی نڈانے جمعہ کے روز کانگریس پرالزام عائد کیاکہ وہ مسلمانوں کوفائدہ پہونچانے ایس سی، ایس ٹی اور دیگرپسماندہ طبقات (اوبی سی) کے حقوق چھینناچاہتی ہے۔

نئی دہلی: بی جے پی صدر جے پی نڈانے جمعہ کے روز کانگریس پرالزام عائد کیاکہ وہ مسلمانوں کوفائدہ پہونچانے ایس سی، ایس ٹی اور دیگرپسماندہ طبقات (اوبی سی) کے حقوق چھینناچاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
اقلیتوں سے وعدوں پر عمل آوری، حکومت سے نمائندگی اولین ترجیح : محمد علی شبیر
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

انہوں نے کہاکہ یہ اپوزیشن جماعت کاخفیہ ایجنڈہ ہے۔ کانگریس کو روایتی طورپرمحروم ہندو گروپس کونقصان پہونچاتے ہوئے مسلمانوں کے مفادات کا چمپئن ظاہرکرنے بی جے پی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے نڈانے کہاکہ اپوزیشن جماعت طویل عرصہ سے اقلیتی برادری کودرج فہرست ذاتیں قراردینے اورانہیں تحفظات فراہم کرنے کی بنیاد تیار کرتی رہی ہے۔

ایک ایسے وقت جب لوک سبھا انتخابات کادوسرا مرحلہ جاری ہے، انہوں نے ایک ویڈیوبیان جاری کیا۔ نڈانے اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے2006میں اقلیتوں خاص طورپرمسلمانوں سے متعلق دیئے گئے بیان کا حوالہ دیاکہ ملک کے وسائل پرپہلا حق مسلمانوں کاہے اورکہاکہ انہوں نے اپریل 2009 میں بھی ایسا ہی تبصرہ کیاتھا۔

کانگریس نے بی جے پی الزام لگایاہے کہ وہ منموہن سنگھ کے مخصوص جملوں کاحوالہ دے رہی ہے اوردعویٰ کیاکہ حکمراں جماعت انتخابات کے دوران سماج کو تقسیم کرنے کیلئے جھوٹی باتیں پھیلارہی ہے کیونکہ اسے جاریہ انتخابات میں عوام کی تائید حاصل نہیں ہورہی ہے۔

بہرحال نڈانے کہاکہ کانگریس نے بعض ریاستوں بشمول کرناٹک میں جہاں پارٹی کی حکومت ہے، مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن سابق بی جے پی حکومت نے اس کوٹہ کوختم کردیاتھاجسے سدا رامیا حکومت دوبارہ واپس لے آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس نے آندھراپردیش میں بھی مسلمانوں کوتحفظات فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ کے احکام کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر رہی۔

بی جے پی صدرنے دعویٰ کیاکہ2024کے انتخابی منشورمیں اکثریتی برادری کے خلاف کانگریس کاموقف، درج فہرست ذاتوں اوردرج فہرست قبائل اوردیگرپسماندہ طبقات سے اس کی نفرت کواجاگرکرتاہے کیونکہ سماج میں ان لوگوں کی اکثریت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سچرکمیٹی رپورٹ کے ذریعہ جھوٹے دعوے کئے گئے اوریہ کہاگیاکہ مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بدترہے۔

اس سے ظاہر ہوتاہے کہ کانگریس مسلمانوں کودرج فہرست ذاتیں قراردینے کی بنیاد تیارکرتی رہی ہے تاکہ انہیں تحفظات فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس پارٹی کو ایس سی / ایس ٹی اوراوبی سی کے حقوق چھیننے کی پرانی عادت ہے۔نہرو بھی ہمیشہ مسلمانوں کی تائید کیاکرتے تھے۔

a3w
a3w