شمالی بھارت

رام مندر کی افتتاحی تقریب کیلئے مدعوئین کی فہرست کی تیاری

رام جنم بھومی تیرتھ شیترٹرسٹ 2500ممتازافراد کی فہرست تیارکررہا ہے جنہیں ایودھیا میں آئندہ سال جنوری میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعوکیاجائے گا۔

ایودھیا(یوپی): رام جنم بھومی تیرتھ شیترٹرسٹ 2500ممتازافراد کی فہرست تیارکررہا ہے جنہیں ایودھیا میں آئندہ سال جنوری میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعوکیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا

فہرست میں کھلاڑی‘ سابق فوجی‘ اور آئی پی ایس عہدیدارشامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ رام مندر تحریک کیلئے مرنے والوں کے ارکان خاندان اور ملک کے مشہور مندروں کے پجاریوں کو بھی مدعوکیاجائے گا۔

فہرست میں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے ممتازافراد بھی شامل ہوں گے۔ یہ مدعوئین ملک بھرسے مدعوکئے جانے وا لے 4000 سادھوسنتوں کے علاوہ ہوں گے۔

اسی دوران رام جنم بھومی تیرتھ شیترٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے سادھوسنتوں سے کہا کہ وزیراعظم کی سیکیوریٹی کے لئے اسپیشل پروٹیکشن گروپ(ایس پی جی) تعینات رہے گا لہذا اپنے ساتھ کوئی دھاتی اشیاء نہ لائیں۔

سیکیوریٹی وجوہات کی بناء پر گاڑیوں کو ایک حد سے آگے جانے نہیں دیاجائے گا۔ سادھوسنتوں کو وہاں سے پیدل چل کر آگے آنا ہوگا۔ انہیں مندر کے گربھ گرہ (مورتی والاکمرہ) میں داخل ہونے کیلئے تین تاچار گھنٹے انتظارکرناپڑے گا۔

a3w
a3w