جموں و کشمیر

جموں و کشمیر: وزیر اعظم نریندرمودی نے دنیا کے سب سے اونچے ‘چناب ریل پل’ کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو اس یادگار موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔وزیراعظم نے اس تاریخی پل پر چہل قدمی کرتے ہوئے ترنگے کو لہرایا۔

جموں: جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک یاد گار لمحے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز دنیا کے سب سے اونچے ریل پل ‘چناب ریل پل’ کا افتتاح کرکے اس کو قوم کے نام وقف کر دیا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو اس یادگار موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔وزیراعظم نے اس تاریخی پل پر چہل قدمی کرتے ہوئے ترنگے کو لہرایا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اس پل کا معائنہ کیا اور اس دوران ریلوے بورڈ کے سی ای او ستیش کمار بھی ان کے ہمراہ تھے جن سے انہوں نے اس برج کے متعلق جانکاری بھی حاصل کی اور انہیں اس تاریخی پروجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیر اعظم نے اودھم پور –سری نگر – بارہمولہ ریل لنک کے پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور مرکزی وزرا ڈاکٹر جیتندرا سنگھ اور اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔

جموں و کشمیر میں واقع یہ ‘چناب ریل پل’ دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے۔ یہ پل پیرس کے مشہور ایفل ٹاور سے 35 میٹر بلند اور دہلی کے مشہور قطب مینار سے تقریباً 287 میٹر اونچا ہے۔

یہ پل دریائے چناب سے 359 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس 272 کلومیٹر طویل ریلوے راستے میں یہ 1315 میٹر کا پل اودھم پور-سری نگر- بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔

یہ پل 1486 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے یہ 266 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کو برداشت کر سکتا ہے۔