کھیل

رونالڈو نے ترکی متاثرین کی مدد کیلئے طیارہ بھیج دیا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دل بھی اتنا ہی بڑا ہے جتنے بڑے وہ ایک کھلاڑی ہیں۔ جب بھی کسی ملک کے عوام پر مشکلات کا پہاڑ ٹوٹتا ہے تو وہ ہمیشہ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدد کیلئے آگے آتے ہیں۔

استنبول: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دل بھی اتنا ہی بڑا ہے جتنے بڑے وہ ایک کھلاڑی ہیں۔ جب بھی کسی ملک کے عوام پر مشکلات کا پہاڑ ٹوٹتا ہے تو وہ ہمیشہ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدد کیلئے آگے آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
الہلال سے شکست کے بعد رونالڈو روپڑے (ویڈیو دیکھیں)
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
رونالڈو کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی تحفہ میں دی گئی

ایک بار پھر انہوں نے کچھ ایسا ہی کردیا جس کے بعد مداح ان کے دیوانے ہوگئے۔ ڈیلی میل کی خبر کے مطابق رونالڈو نے پورا طیارہ شام اور ترکی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بھیج دیاہے۔

پرتگال سے روانہ ہونے والے اس طیارے میں لوگوں کی مدد کیلئے ضروری سامان موجود ہے تاکہ بے گھر افراد کی زندگیوں کو آسان بنایا جاسکے۔ رونالڈو نے متاثرین کیلئے خیمے، کھانے کے پیکٹ، تکیے، کمبل، گدے، بچوں کی خوراک اور دودھ کے بشمول مختلف قسم کا طبی سامان بھیجا ہے۔

ان سب کی جملہ لاگت تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک رونالڈو کے اس اقدام سے بہت سے لوگوں کو راحت ملے گی۔ واضح رہے کہ 6 فروری کو شام اور ترکی میں 7.7 شدت کے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رونالڈو اس طرح مدد کیلئے آگے آئے ہوں۔ اس سے قبل انہوں نے ایک بچے کی دماغی سرجری کیلئے 67 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے جبکہ وہ ہر سال پرتگال کے کئی کینسر سنٹرز میں عطیات دیتے ہیں۔

ترک فٹبالر ماریس ڈیمیرل نے بھی چند روز قبل ٹویٹ کرکے بتایا تھاکہ کرسٹیانو رونالڈو نے انہیں اپنی دستخط شدہ جرسیوں میں سے ایک کی نیلامی کی اجازت دے دی ہے۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کی جائے گی۔