حیدرآباد

ریونت ریڈی کو عہدہ سے ہٹائے جانے کا خوف: بنڈی سنجے

صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی بنڈی سنجے نے کہاکہ کانگریس کے قائدین میں آپسی اختلافات موجود ہیں جس کے باعث ریونت ریڈی کو صدر تلنگانہ کانگریس کیمیٹی کو ہٹائے جانے کا خوف پیدا ہوا ہے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی بنڈی سنجے نے کہاکہ کانگریس کے قائدین میں آپسی اختلافات موجود ہیں جس کے باعث ریونت ریڈی کو صدر تلنگانہ کانگریس کیمیٹی کو ہٹائے جانے کا خوف پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مسلم تحفظات کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو ختم کئے جاسکیں

اس لئے وہ بھاگیہ لکشمی مندر نزد چارمینار کے پاس پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے تھے۔ بنڈی سنجے نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے سی ایم کے سی آر کی جانب سے منگوڈ کے اسمبلی انتخابات میں 25 کروڑ دینے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ ای راجندر سے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے بی جے پی کے امیدوار راج گوپال ریڈی کو شکست دینے کیلئے کانگریس کو 25 کروڑ روپئے دیئے ہیں۔

ای راجندر کے کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ مفاہمت ہونے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ صدر کل ہند کانگریس کمیٹی ملکارجن کھڑگے نے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں بی آر ایس اور کانگریس کے ساتھ انتخابی مفاہمت ہوگی۔ اس کے بارے میں سابق وزیر وکانگریس کے سینئر قائد جانا ریڈی نے تبصرہ کیا تھا۔