شمال مشرق

منی پور میں تازہ تشدد، ایک شخص کو گولی ماردی گئی

منی پور میں چہارشنبہ کے روز تازہ تشدد میں ایک 29 سالہ نوجوان کو دوسرے فرقہ کے ارکان نے گولی ماردی۔ ضلع بشنوپور میں آج ایک علحدہ واقعہ میں یہ دونوں زخمی ہوگئے۔

منی پور: منی پور میں چہارشنبہ کے روز تازہ تشدد میں ایک 29 سالہ نوجوان کو دوسرے فرقہ کے ارکان نے گولی ماردی۔ ضلع بشنوپور میں آج ایک علحدہ واقعہ میں یہ دونوں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمبل پور میں کرفیو انٹرنیٹ مزید 2 دن معطل
آسام پولیس نے ڈاکو کے شبہ میں کسی اور کو گولی مار دی

ان واقعات کے پیش نظر ضلع حکام نے تین اضلاع بشنوپور، امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ میں کرفیو میں نرمی منسوخ کردی۔ قبل ازیں صبح 5 بجے سے شام4 بجے تک کرفیو میں نرمی دی جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح نوجوانوں نے ضلو بشنوپور کے مویرانگ کے چند مواضعات پر دھاوا کیا۔ ریلیف کیمپ میں رہنے والے جب صورتحال کا جائزہ لینے باہر نکلے تو 29 سالہ تویجام چندرامنی کو گولی مار دی گئی۔

اسے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس کی موت کے بعد علاقہ میں کشیدگی بڑھ گئی اور صورتحال پر قابو پانے اضافی نیم فوجی فورسس اور پولیس کو تعینات کیا گیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بشنوپور کے پھوواکچاؤ علاقہ میں منگل کی رات 3 مکانات کو آگ لگادی گئی۔ اِس کے جواب میں دوسری برادری کے نوجوانوں نے 4 مکانات کو جلادیا۔ 11 اضلاع میں فوج، آسام رائفلس اور ٹریٹوریل آرمی کو تعینات کیا گیا ہے۔