تلنگانہ

ریونیو ریکارڈز کی اصلاح کیلئے دھرانی پورٹل متعارف

نائب صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے کہا کہ حکومت ریونیو ریکارڈس کی اصلاح کیلئے دھرانی پورٹل متعارف کرایا ہے۔

حیدرآباد: نائب صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے کہا کہ حکومت ریونیو ریکارڈس کی اصلاح کیلئے دھرانی پورٹل متعارف کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھرانی پورٹل کی خامیوں کا گہرائی سے جائزہ لینے کا عمل جاری
گلابی جماعت کے قائدین کو فائدہ پہنچانے دھرانی پورٹل متعارف: کشن ریڈی

کئی دہوں سے تنازعات کی شکار اراضیات کے مسائل کا حل دریافت کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی پر حقائق جانے بغیر بات کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایسے نظام جس کے ذریعہ کئی دہائیوں سے جاری مسائل کا حل دریافت کیا جارہا ہے‘ پر تنقید غلط اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 95 فیصد اراضی ریکارڈز کو دھرانی پورٹل سے مربوط کردیا گیا ہے۔ کئی برسوں سے زیر التواء مسائل حکام کی نظر میں آرہے ہیں۔

خاندانی تنازعات اراضی کی سرحدین فروخت کے مسائل اور ٹکنیکل مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

چند مسائل کیلئے دھرانی پورٹل پر تنقید کو نامناسب قراردیتے ہوئے ونود کمار نے کہا کہ حکومت نے زرعی اراضیات کی خرید و فروخت میں شفافیت لانے کیلئے ہی دھرانی پورٹل شروع کیا گیا ہے جس سے ریاست کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

حکومت اپنے موافق نظریہ کو جاری رکھتے ہوئے دھرانی پورٹل کے مسائل کو حل کرنے سنجیدہ ہے۔