حیدرآباد

سخت سیکوریٹی کے درمیان ہنومان شوبھا یاتراکاپرامن اختتام

دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں جمعرات کے روز سیکوریٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ہنومان شوبھایاترا کا پرامن اختتام عمل میں آیا۔

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں جمعرات کے روز سیکوریٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ہنومان شوبھایاترا کا پرامن اختتام عمل میں آیا۔

سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے جلوس گزرنے کے راستوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکوریٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

گولی گوڑہ کی ہنومان مندر سے 12:30 بجے دن جلوس کاآغازہواجوپتلی باولی کراس روڈ‘ آندھرابینک کراس روڈ کوٹھی‘کاچی گوڑہ کراس روڈ سے ہوتا ہوا آج رات تاڑبن سکندرآباد کی ہنومان مندرپہونچا۔

اس 12.2 کیلومیٹر طویل جلوس گزرنے کے راستوں پر پولیس کی بھاری جمعیت کوتعینات کیاگیا تھا۔ سی وی آنند نے کہاکہ شہر میں ہنومان شوبھایاترا پرامن رہی کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔

جلوس پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نظررکھی گئی۔ٹرافک پولیس نے جلوس کے راستوں سے ٹرافک کے رخ کودوسری طرف موڑدیا۔جلوس میں بائک سوارکئی نوجوان شریک تھے۔

a3w
a3w