چین میں تیار کردہ بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا
کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے پی این ایس شاہجہاں کاپرتپاک استقبال کیا، کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور جہاز کی کمشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔
کراچی: پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا، پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اورسینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔
کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے پی این ایس شاہجہاں کاپرتپاک استقبال کیا، کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور جہاز کی کمشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آمدسےقبل پی این ایس شاہجہاں نےسری لنکا کی بندرگاہ کولمبوکابھی دورہ کیا، جہاں جہازکےکمانڈنگ آفیسر نےسری لنکاکے اعلیٰ سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کےجہازکےساتھ مشترکہ میری ٹائم مشق میں حصہ لیا، پی این ایس شاہ جہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔