دہلیسوشیل میڈیا

ابوظبی ایرپورٹ پر ایرانڈیا ایکسپریس طیارہ کے انجن میں آگ

نظامت ِ شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابوظبی۔ کالی کٹ پرواز IX348 کے انجن نمبر ایک میں ایک ہزار فیٹ کی بلندی پر آگ لگ گئی تھی۔ ڈی جی سی اے تحقیقات کرے گی۔ کیرالا کا شہر کالی کٹ‘ کوہیکوڈ بھی کہلاتا ہے۔

نئی دہلی: کالی کٹ (کیرالا) جانے والا ایرانڈیا ایکسپریس کا طیارہ جمعہ کے دن انجن میں خرابی کی وجہ سے ابوظبی ایرپورٹ لوٹ آیا۔ ابتدائی رپورٹ یہ ہے کہ 2 انجنوں میں ایک میں آگ دیکھی گئی۔ بوئنگ 737-800 میں 184مسافرین سوار تھے۔ وہ سبھی محفوظ ہیں۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

ایرلائن ترجمان نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن خراب ہوگیا۔ نظامت ِ شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابوظبی۔ کالی کٹ پرواز IX348 کے انجن نمبر ایک میں ایک ہزار فیٹ کی بلندی پر آگ لگ گئی تھی۔ ڈی جی سی اے تحقیقات کرے گی۔ کیرالا کا شہر کالی کٹ‘ کوہیکوڈ بھی کہلاتا ہے۔

a3w
a3w