مشرق وسطیٰ

سعودی شہری دفاع نے موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا

سعودی شہری دفاع کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ منگل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

ریاض: سعودی شہری دفاع کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ منگل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال بننے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

بیان کے مطابق بحرہ، جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، الجوم، الکامل اور رابغ سمیت مکہ کی کمشنریوں، علاوہ ازیں جازان، عسیر، باحہ مدینہ منورہ، حائل، تبوک اور الجوف میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں، خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

شہری دفاع کے بیان کے مطابق ریاض ریجن میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی جبکہ القصیم اور نجران اور شمالی حدود ریجن میں بارش کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ سے موسمی تبدیلیوں کی اپ ڈیٹ حاصل کریں، وادیوں اور ایسے نشیبی علاقوں سے جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے دور رہیں۔ نامناسب مقامات پر تیراکی کرنے سے گریز کریں۔