سعودی عرب میں تارکین وطن خاندانوں کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی سرویس متعارف
سعودی جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کے ارکان خاندان کے لیے ڈیجیٹل شناختی دستاویزخدمات کاآغاز کردیاہے۔
ریاض: سعودی جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کے ارکان خاندان کے لیے ڈیجیٹل شناختی دستاویزخدمات کاآغاز کردیاہے۔
نئی سرویس وزارت داخلہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔ پیر کو ٹوئٹر تحریر میں جوازات نے بتایا کہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ ڈیجیٹل دستاویز سرویس سے آپ کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ آپ اپنے ارکان خاندان کی ڈیجیٹل رہائشی شناخت کااظہار کریں۔
ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ تارکین وطن کے ارکان خاندان کے ڈیجیٹل فوٹوز کو آئی ڈی کی تصدیق کے لیے ملک کے کسی بھی علاقہ میں استعمال کیاجاسکتاہے جبکہ کاغذی شناخت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ریاض میں کارگزار ہندوستانی تارک وطن محمد سراج الدین نے سرویس کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے یقینی طور پر حالات اب سہولت بخش ہوجائیں کیونکہ کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
علاوہ ازیں اس کے گم ہوجانے کی پریشانی بھی ختم ہوگئی ہے کیونکہ صرف ایک کلک پر اسمارٹ فون پر دستیاب ہوگی۔ حالیہ ابشر فورم 2022 کے حصہ کے طور پر جوازات نے متعدد نئی خدمات شہریوں اور تارکین وطن کے لیے شروع کئے ہیں جس سے انہیں جوازات دفاتر میں شخصی حاضری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سعودی پبلک سیکیورٹی نے بھی فورم کے دوران گاڑیوں کے سرقہ کی رپورٹ کے لیے آن لائن سرویس کاآغاز کردیاہے۔ ای سرویس سے شہریوں اور وہاں کے رہنے والوں کو مسروقہ گاڑیوں کی ان لائن اطلاع دینے کی سہولت ہوگی اور انہیں پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ابشر پلیٹ فارم کی لاگنگ کے ذریعہ صارفین کو چاہئے کہ وہ وہیکل لیابس سے سرویسس کا انتخاب کریں اور بعدازاں وہیکل کا بھی انتخاب کریں تاکہ مسروقہ گاڑی کی اطلاع دی جاسکیں اور رپورٹنگ کے لیے اس خدمات کاانتخاب کیاجائے۔