مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک کی پیش قیاسی

ابوظہبی کے عالمی فلکیاتی مرکز نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو سعودی عرب سمیت بیشتر مسلمان ملکوں میں یکم رمضان المبارک ہونے کا قوی امکان ہے۔

ابو ظبہی: سعودی عرب کے بشمول بیشتر مسلم ممالک میں یکم رمضان المبارک 23مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ابوظہبی کے عالمی فلکیاتی مرکز نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو سعودی عرب سمیت بیشتر مسلمان ملکوں میں یکم رمضان المبارک ہونے کا قوی امکان ہے۔

مرکز کے مطابق چاند 22 مارچ کو نظر آسکتا ہے۔ ادارہ کا مزید کہنا ہے کہ 21 مارچ کو چاند نظر آنا ممکن نہیں کیونکہ اْس کی عْمر سورج غروب ہونے سے پہلے پوری ہو جائے گی۔

اس لیے شعبان کا مہینہ 30 دن کا ہوگا۔قبل ازیں جاری رپورٹ میں ماہر فلکیات نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 22 مارچ بروز چہارشنبہ کو چاند مشرقی خطہ میں دوربین کے ذریعہ جب کہ مشرق وسطیٰ، مشرقی یورپ اوربراعظم جنوب افریقہ میں چاند دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔

اس اعتبار سے مذکورہ ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کوہوگا، جب کہ دیگر ممالک میں اس امر کا بھی امکان ہے کہ پہلا روزہ 24 مارچ کو ہو۔

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے مزید بتایا کہ مملکت میں روزہ ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔مملکت میں ہر سال کی طرح امسال بھی روزہ داروں کو کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے جب کہ رمضان کی آمد کی خوشی میں 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔