دہلی

گودھرا ٹرین آتشزنی کیس، 11 خاطیوں کو سزائے موت پر زور

حکومت ِ گجرات نے پیر کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ 2002 میں گودھرا ٹرین آتشزنی کیس میں 11 خاطیوں کو سزائے موت دینے پر زور دے گی جن کی سزا ریاستی ہائی کورٹ نے عمرقید میں تبدیل کردی۔

نئی دہلی: حکومت ِ گجرات نے پیر کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ 2002 میں گودھرا ٹرین آتشزنی کیس میں 11 خاطیوں کو سزائے موت دینے پر زور دے گی جن کی سزا ریاستی ہائی کورٹ نے عمرقید میں تبدیل کردی۔

متعلقہ خبریں
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاڑدی والا نے کئی دیگر ملزمین کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 3 ہفتے بعد مقرر کی۔ اس نے فریقین کے وکلاء سے کہا کہ وہ تفصیل سے بتائیں کہ ان ملزمین کو کتنی سزا ہوئی اور آج تک یہ کتنا عرصہ جیل میں گزارچکے ہیں۔

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے حکومت ِ گجرات کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سزائے موت پر زور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحت کی عدالت نے 11 خاطیوں کو سزائے موت سنائی تھی اور دیگر 20 کو عمرقید ہوئی تھی۔

ہائی کورٹ نے 11 خاطیوں کی سزائے موت کو عمرقید میں بدل دیا گیا تھا۔ 27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا میں ٹرین کے ڈبہ S6 کو آگ لگادی گئی تھی۔ 59 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔