مشرق وسطیٰ

سعودی کراؤن پرنس نے نئے شہر کا ڈیزائن جاری کیا

شہر کا ڈیزائن بتاتا ہے کہ مستقبل میں بننے والے شہر سڑکوں‘ کاروں اور گیسس کے اخراج سے پاک ہوں گے۔ اس شہر میں رہنے والوں کو 5 منٹ پیدل چلنے پر ساری سہولتیں مل جائیں گی۔ 20منٹ میں یہاں سے وہاں تیز رفتار ٹرین انہیں پہنچادے گی۔

ریاض: سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے گرین لائف اسٹائل کو بڑھاوا دینے ایک شہر ”دی لائن“ کا ڈیزائن جاری کیا ہے۔ یہ شہر 200 میٹر چوڑا‘ 170کیلو میٹر طویل اور سطح سمندر سے 500میٹر بلند ہوگا۔

یہ شہر تہذیبی انقلاب ہوگا جہاں انسانوں کو اولین اہمیت دی جائے گی۔ یہاں شہری زندگی کا ایسا تجربہ ہوگا جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ یہاں اطراف و اکناف کے ماحول کا تحفظ ہوگا۔ پرنس نے سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے) سے یہ بات کہی۔

  • سعودی کراؤن پرنس نے نئے شہر کا ڈیزائن جاری کیا
  • سعودی کراؤن پرنس نے نئے شہر کا ڈیزائن جاری کیا
  • سعودی کراؤن پرنس نے نئے شہر کا ڈیزائن جاری کیا
  • سعودی کراؤن پرنس نے نئے شہر کا ڈیزائن جاری کیا

 شہر کا ڈیزائن بتاتا ہے کہ مستقبل میں بننے والے شہر سڑکوں‘ کاروں اور گیسس کے اخراج سے پاک ہوں گے۔ اس شہر میں رہنے والوں کو 5 منٹ پیدل چلنے پر ساری سہولتیں مل جائیں گی۔ 20منٹ میں یہاں سے وہاں تیز رفتار ٹرین انہیں پہنچادے گی۔

 یہ شہر 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر چلے گا۔ یہاں ترقی پر نیچر کو ترجیح دی جائے گی۔ 95  اراضی کو محفوظ رکھا جائے گا۔ دی لائن سٹی میں 90لاکھ شہریوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی اور یہ 34مربع کیلو میٹر پر بنے گا۔ سعودی کراؤن پرنس نے کہا کہ فی الحال 10 ممالک کی پراجکٹ ٹیمیں‘ پراجکٹ کی تعمیر میں حصہ لے رہی ہیں۔

a3w
a3w