حیدرآباد: شادی کا جھانسہ دے کرعصمت دری اوررقم ہڑپ لینے کی پولیس سے خاتون نے شکایت کی
شہرحیدرآباد کی ایک 47 سالہ خاتون نے بیگم پیٹ پولیس سے رجوع ہوکر الزام لگایا کہ ممبئی کے ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر نہ صرف اس کی عصمت دری کی بلکہ اس سے لاکھوں روپے بھی ہڑپ لیے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی ایک 47 سالہ خاتون نے بیگم پیٹ پولیس سے رجوع ہوکر الزام لگایا کہ ممبئی کے ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر نہ صرف اس کی عصمت دری کی بلکہ اس سے لاکھوں روپے بھی ہڑپ لیے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی ملاقات 42 سالہ ششی کانت کاکڑ سے ایک میٹری مونی سائٹ پر ہوئی تھی اور بعد میں دونوں فیس بک پر رابطہ میں آئے۔
جنوری 2023 میں ملزم شش کانت پہلی بار حیدرآباد آیا اور ایک اسٹار ہوٹل میں قیام کیا۔ وہیں اس نے شادی کے وعدہ کے ساتھ کئی بار خاتون کا جنسی استحصال کیا۔
ملزم نے متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان سے تقریباً 25 لاکھ روپے اکٹھا کرکے اسے اس کی بہن کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہانے لگایا اور بعد ازاں ممبئی فرار ہوگیا۔
جب خاتون نے حال ہی میں اس سے شادی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کرتے ہوئے بات چیت بند کردی۔ ختون نے الزام لگایا کہ جب دباؤ ڈالا گیا تو اس نے ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کو عام کرنے کی دھمکی دی۔
خاتون کی شکایت پر عصمت دری اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔