جنوبی بھارت

سناتن دھرم ختم کرنے سے چھوت چھات کا خاتمہ بھی ممکن:ادھیاندھی

ٹاملناڈو کے وزیر اسپورٹس ادھیاندھی اسٹالن جنہوں نے سناتن دھرم کے خلاف توہین آمیز بیان دیتے ہوئے ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا، ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ سناتن دھرم کا خاتمہ کرنے سے چھوت چھات بھی ختم ہوجائے گی۔

چینائی: ٹاملناڈو کے وزیر اسپورٹس ادھیاندھی اسٹالن جنہوں نے سناتن دھرم کے خلاف توہین آمیز بیان دیتے ہوئے ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا، ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ سناتن دھرم کا خاتمہ کرنے سے چھوت چھات بھی ختم ہوجائے گی۔

ادھیاندھی نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔

نوجوان ڈی ایم کے لیڈر نے جو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے لڑکے ہیں، کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ چھوت چھات کے خاتمہ کے لئے سناتن دھرم کو ختم کیا جانا چاہئے۔

میرا یہ ماننا ہے کہ اگر سناتن دھرم کو ختم کیا گیا تو چھوت چھات بھی ختم ہوجائے گی۔ وہ ریاست میں سماجی امتیاز کے بارے میں ٹاملناڈو کے گورنر آراین روی کے بیان کا جواب دے رہے تھے۔

a3w
a3w