امریکہ و کینیڈا

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر دیا

اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس سے وعدہ کرلیا تھا۔

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بائی بائی کہہ دیا، اب اس کی جگہ مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ کو دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ، اس کتے جس کا نام ’کوباسو‘ ہے، کی شکل نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک اسکرین شارٹ کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس سے وعدہ کرلیا تھا۔

 تاہم اب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر صارف سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا لوگو تبدیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لوگو تبدیل کئے جانے کے کچھ ہی لمحوں بعد ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 تاہم کچھ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ایلون مسک کی جانب سے ’اپریل فول‘ کا ایک مذاق ہے جو 2 روز بعد کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ٹوئٹ کی نیلی چڑیا والا لوگو واپس بحال کردیا جائے گا۔

a3w
a3w