تلنگانہ

سنکرانتی تہوار۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں

سنکرانتی تہوار سیزن کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کو سفر کی سہولت فرہم کرنے کے لئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) کی جانب سے مختلف منازل مقصود کے درمیان 52 زائد خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوار سیزن کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کو سفر کی سہولت فرہم کرنے کے لئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) کی جانب سے مختلف منازل مقصود کے درمیان 52 زائد خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
ساوتھ سنٹرل ریلوے: 10ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ان 52 خصوصی ٹرینوں میں حسب ذیل ٹرینیں شامل ہیں۔ 6 اور 7 جنوری کو ٹرین نمبر 07077/07078 چرلا پلی خصوصی ٹرین (ایک سرویس) جو نلگنڈہ‘ مریال گوڑہ‘ ندی کوڈے‘ پیڈو گورالا‘ ستینا پلی‘ گنٹور‘ تنالی‘ باپٹلہ‘ چرالا‘ اونگول‘ نیلور‘ گودور اور رینی گنڈا اسٹیشنوں پر رکیں گے۔ 8‘ 11‘ 15 اور 9‘ 12‘ 16 جنوری کو ٹرین نمبر 02764/02763 چرلا پلی‘ تروپتی‘ چرلا پلی‘ خصوصی ٹرینیں (3 سرویسسز) چلائی جائیں گی۔

ٹرین نمبر 07037/0038 حیدرآباد کاکناڈا ٹاؤن‘ چرلا پلی خصوصی ٹرینیں (ایک سرویس) چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 07655/07656 تروپتی۔ کاچیگوڑہ خصوصی ٹرینیں (دو سرویسز) 9‘ 16 اور 10‘ 17 جنوری کو چلائی جائیں گی۔

ٹرین نمبر 07035/07036 چرلا پلی‘ نرساپور‘ چرلا پلی خصوصی ٹرینیں (دو سرویسز) چلائی جائیں گے۔ ٹرین نمبر 07035/07036 چرلا پلی‘ نرساپور‘ چرلا پلی خصوصی ٹرینیں 11‘ 18 اور 12‘ 19 جنوری کو چلائی جائیں گی جو نلگنڈہ‘ مریال گوڑہ کے علاوہ دوسرے اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ ٹرین نمبر 07487/07488 کاکناڈا ٹاؤن‘ ناندیڑ خصوصی ٹرینیں (دو سرویسز) بھی چلائی جائیں گی۔