سوشیل میڈیاشمالی بھارت

موبائل استعمال کرتے ہوئے لڑکی کنویں میں گر پڑی، ہلاک

شروعاتی اطلاع میں پتہ چلا ہے کہ متوفی لڑکی چلتے چلتے موبائل فون دیکھ رہی تھی ، تبھی وہ راستے میں واقع کنویں میں جا گری اور اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے سروایا تھانہ علاقہ میں گاؤں بوڈی میں ایک لڑکی چلتے چلتے موبائل پر گیم کھیل رہی تھی، تبھی وہ راستے میں پڑنے والے کنویں جا گری اور اس کی ڈوپنے سے موت ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام ہوئے اس حادثے میں متوفی لڑکی کی لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے۔ پولیس ذرائع نے متوفی کا نام گڈی 8سال بتایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شروعاتی اطلاع میں پتہ چلا ہے کہ متوفی لڑکی چلتے چلتے موبائل فون دیکھ رہی تھی ، تبھی وہ راستے میں واقع کنویں میں جا گری اور اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

a3w
a3w