دہلی

سپریم کورٹ جج امان اللہ نے مقدمہ کی سماعت سے خودکوالگ کرلیا

سپریم کورٹ جج جسٹس احسن الدین امان اللہ نے جمعہ کے روز بہارکے ایک عدالتی عہدیدار کی درخواست کی سماعت سے خودکوالگ کرلیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ جج جسٹس احسن الدین امان اللہ نے جمعہ کے روز بہارکے ایک عدالتی عہدیدار کی درخواست کی سماعت سے خودکوالگ کرلیا جنہوں نے ایک نابالغ لڑکی پر جنسی حملہ کیس میں انتہائی تیزی سے انصاف رسانی پر پٹنہ ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی معطلی کوچالینج کیاہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی وقف بورڈ مرکز کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس امان اللہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کے آغازکے موقع پرسینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ کو بتایاکہ بنچ میں شامل ایک جج پٹنہ ہائیکورٹ کے انتظامیہ میں فیصلہ سازی کے عمل کاحصہ تھے۔

جسٹس امان اللہ نے جنہیں حال ہی میں پٹنہ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں ترقی دی گئی ہے، کہاکہ شائد میں ہائیکورٹ کی اس کمیٹی کابھی حصہ تھا جس نے یہ فیصلہ لیاہے۔

احکام میں کہاگیاکہ اس معاملہ کوکسی اوربنچ سے رجوع کیاجائے جس میں جسٹس امان اللہ شامل نہ ہوں۔ اس کیس کوچیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ سے رجوع کردیاگیاہے تاکہ وہ اسے کسی اوربنچ کو تفویض کرسکیں۔ بہارکے ارڑیہ کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ششی کانت رائے نے اپنی معطلی کوچالینج کیاتھا۔