حیدرآباد

ٹینک بنڈ پر خاتون ریسلرس کی تائید میں احتجاج

برج بھوشن، بی جے پی رکن پارلیمنٹ جس پر خاتون ریسلرس کے ساتھ جنسی ہراسانی کاالزام ہے،اتوار21 مئی کوحیدرآباد کے سرگرم کارکنان نے مجسمہ مخدوم‘ٹینک بنڈ پر صبح6:30 تا8 بجے احتجاج منظم کیا۔

حیدرآباد: برج بھوشن، بی جے پی رکن پارلیمنٹ جس پر خاتون ریسلرس کے ساتھ جنسی ہراسانی کاالزام ہے،اتوار21 مئی کوحیدرآباد کے سرگرم کارکنان نے مجسمہ مخدوم‘ٹینک بنڈ پر صبح6:30 تا8 بجے احتجاج منظم کیا۔

متعلقہ خبریں
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
خاتون پہلوانوں کا نارکوٹسٹ پہلے کرایا جائے : برج بھوشن
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو

یہ احتجاج نہایت متحرک رہا۔ احتجاج میں شامل کارکنان نے خاتون ریسلرس سے یگانگت کا اظہارکیاجنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی اوروہ آج انصاف کیلئے لڑرہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کوپوکسوایکٹ اورعصمت ریزی کے الزامات کے تحت گرفتارکیاجائے۔ اظہاریگانگت کرنے والوں میں قابل ذکرسندھیا(پی اوڈبلیو)، جسوین جیرات، سارہ میتھیوز، ماجد شطاری، پدمجاشا، عمران صدیقی، ورشا، آنند، دپتی نوجوان طلبہ ودیگر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں راستہ سے گذرنے والے چند راہ گیروں نے بھی احتجاجی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فضاء میں ہاتھ ہلایا۔ مرکزی حکومت کواس احتجاج کے ذریعہ زبردست پیام پہنچایاگیا۔

کارکنان نے واضح کیاکہ مرکزی حکومت جس میں وزیراعظم،بطورخاص وزیرداخلہ ملزم کی پشت پناہی بند کریں۔