سیامی کھیر نے ممبئی میراتھن کے ساتھ 10 برس مکمل کئے
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سیامی نے کہا، “ممبئی میراتھن کے ساتھ 10 برس مکمل کرنا میرے لیے بے حد خاص ہے
ممبئی : اداکارہ اور فٹنس آئیکن سیامی کھیر نے ٹاٹا ممبئی میراتھن میں اپنی پہلی شرکت کے 10 برس مکمل ہونے پر ایک نہایت خاص اور جذباتی سنگِ میل کا جشن منایا۔
ایک پُرعزم رَنر اور کامیاب آئرن مین ٹرائیتھلیٹ کے طور پر سیامی کے لیے ممبئی میراتھن محض فٹنس تک محدود نہیں ہے۔ قریب دس سال قبل اسی میراتھن میں انہوں نے پہلی بار مکمل 42.2 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیا تھا۔ یہی تجربہ آگے چل کر اینڈیورینس اسپورٹس سے ان کی محبت کی بنیاد بنا اور انہیں دنیا کی چند مشکل ترین ریسوں کی فنش لائن تک لے گیا، جن میں دو آئرن مین 70.3 ریسیں بھی شامل ہیں۔
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سیامی نے کہا، “ممبئی میراتھن کے ساتھ 10 برس مکمل کرنا میرے لیے بے حد خاص ہے، کیونکہ یہیں سے میری رننگ کی شروعات ہوئی تھی۔ میری پہلی ہی ریس 42.2 کلومیٹر کی تھی، اور وہی ایک اسٹارٹ لائن مجھے زندگی کی کئی فنش لائنوں تک لے گئی۔
سیامی نے مزید کہا کہ ہندستان کو ایک صحت مند طرزِ زندگی کی جانب بڑھتے دیکھنا بے حد حوصلہ افزا ہے۔ “میری بس یہی امید ہے کہ ہم اپنے ماحول کے تحفظ اور ہوا کو صاف رکھنے کے لیے بھی اتنی ہی سنجیدہ کوششیں کریں، کیونکہ فٹ رہنا تب ہی حقیقی معنی رکھتا ہے جب ہم صاف اور محفوظ ہوا میں سانس لے سکیں۔ رننگ نے مجھے صبر، حوصلہ اور خود پر یقین کرنا سکھایا ہے۔ ٹاٹا ممبئی میراتھن کے یہ 10 سال اس بات کی یاد دلاتے ہیں کہ وہ پہلا قدم مجھے کتنی دور تک لے آیا ہے