مضامین

دستر خوان کی شان، چٹ پٹے پکوان

دسترخوان کی شان چٹ پٹے پکوان: کچھ چٹ پٹے پکوان کی ریسیپی جانیے اور گھر کے دسترخوان پر سجائیے، دنبے کی روسٹڈ ران، دنبے کی نمکین کڑاہی، اوریگانو لیمب چوپس، چنادنبہ چانپ ، اناطولین لیمب کباب

دنبے کی روسٹڈ ران

درکار اجزاء: دنبے کی ران۔ ایک عدد پپیتا پیسٹ۔ چار کھانے کے چمچ گرم مسالہ۔ دو کھانے کے چمچ (لال مرچ۔ دو کھانے کے چمچ) کٹی ہوئی ادرک لہسن کا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ نمک ۔حسب ذائقہ دہی۔ دو سو پچاس گرام سومک ۔دو کھانے کے چمچ تیل۔ آدھا کپ جائفل۔ آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب:

پہلے ران پر پپیتا پیسٹ لگاکر رکھ دیں۔ پھر اس کے بعد تمام اجزاء سے ران کو میرینیٹ کرکے اسٹر کر لیں۔ پھر اس کو اوون میں بیس منٹ پکائیں۔ جب تیار ہوجائے تو پیش کریں۔

دنبے کی نمکین کڑاہی

درکار اجزاء:

دنبے کی ران کا گوشت۔ ایک کلو نمک۔ حسبِ ذائقہ ہری مرچ۔ چار سے پانچ عدد (کٹی ہوئی) کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) ٹماٹر۔ چار سے پانچ عدد (کٹے ہوئے) چربی ۔ حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک کڑاہی میں چربی ڈال کر اسے پگھلا لیں۔ اب اس میں گوشت اور نمک ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس میں ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر مزید دس منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب اس کے اوپر کالی مرچ چھڑک کر مکس کردیں۔ لیجیے مزیدار دُنبے کی نمکین کڑاہی تیار ہے۔

اوریگانو لیمب چوپس

درکار اجزاء:

لیمب چوپس ۔چار سو گرام اوریگانو۔ ایک کھانے کا چمچ نمک ۔حسب ذائقہ

سفید مرچ ۔حسب ذائقہ لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ پپیتا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ چکن اسٹاک۔ دو کھانے کے چمچ سویا ساس ۔دو کھانے کے چمچ ہری مرچ۔ گارنش کے لئے ہرا دھنیا ۔ گارنش کے لئے

ترکیب:

سب سے پہلے لیمب چوپس کو اوریگانو اور نمک لگا کر فرائی کرلیں۔ پھر چکن اسٹاک کیساتھ تمام اجزاء ڈال کر چوپس پکالیں۔ اب لیمب چوپس پلیٹ میں ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے سجا کر سوس کے ساتھ پیش کریں۔

آلو پاپڑی چاٹ

اجزا:۔

آلو آدھا کلو(چھوٹے) پاپڑی چھ عدد (چورا کی ہوئی) دال سیوایک پیکٹ

تیل یک چوتھائی کپ کڑی پتے آٹھ سے دس عدد زیرہ ایک کھانے کا چمچ

رائی آدھا چائے کا چمچ  نمک حسب ذائقہ  لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا  چمچ  ہری مرچ چار عدد ۔

ترکیب:

 پہلے آلووں کو چھیل کر اُبال لیں۔ اب ایک پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتے، زیرہ اوررائی ڈال کر فرائی کریں۔ ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اوراملی کا گودا ڈال کرفرائی کریں۔ ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اوراملی کا گودا ڈال کرتھوڑا بھونیں۔ اس کے بعد اس میں آلو،چاٹ کامصالحہ اورہری مرچ شامل کرکے مکس کریں اوراتارلیں۔ اب اسے ڈش میں نکال کرچورا کی ہوئی پاپڑی اوردال سیوڈال کر سروکریں۔

 مٹن نہاری

اجزا:

ران کا بغیر ہڈی کا گوشت:ایک کلو بکرے کی ہڈیاں: ایک کلو پیاز(باریک کٹی ہوئی): ایک عدد لہسن (چوپ کیاہوا): ایک کھانے کا چمچہ سونف: 5کھانے کے چمچے جنجر پائوڈر: 3کھانے کے چمچے پساہوا گرم مصالحہ:2کھانے کے چمچے پسی ہوئی ہلدی: ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی لال مرچ: 2کھانے کے چمچے میدہ(چھناہوا):1/2پیالی لیموں کارس: 4 کھانے کے چمچے ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی):6 عدد  ادرک (باریک کٹی ہوئی):6 کھانے کے چمچے ہرادھنیا(چوپ کیاہوا):6کھانے کے چمچے نمک: 1 1/2 چائے کے چمچے تیل: ایک پیالی

ترکیب:دیگچی میںتیل گرم کرکے پیاز، لہسن اور ادک سنہری کریں۔ اس میں گوشت اور ہڈیاں ڈالیں اور5منٹ بھوننے کے بعد لال مرچ اور ہلدی ملاکر بھونیں۔

 اس میں8پیالی پانی اور نمک ملاکر آنچ ہلکی کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔ اس میںسونف، جنجر پائوڈر اورگرم مصالحہ ملاکر مزید 2 منٹ تک پکائیں۔ اس میں چمچہ چلاتے ہوئے میدہ شامل کریں اور ہڈیاں نکال دیں۔ مزیدار نہاری ہری مرچیں، دھنیا اور ادرک ڈال کر پیش کریں۔

چنادنبہ چانپ

درکار اجزاء:

دنبے کی چانپیں۔ایک کلو کابلی چنے۔دو سو پچاس گرام دہی۔دو سو پچاس گرام ہری مرچیں۔دس عدد ٹماٹر۔تین عدد (چوپ کر لیں) پیاز۔تین عدد (چوپ کر لیں)

کُٹا اور بُھنا ہوا سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ  کُٹی ہوئی لال مرچ۔دو کھانے کے چمچ کلونجی۔آدھا چائے کا چمچ  سوڈا ۔ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی۔ایک چائے کا چمچ لہسن۔تین کھانے کے چمچ (چوپ کر لیں) ادرک۔دو کھانے کے چمچ (چوپ کر لیں) ہرا دھنیا۔آدھی گڈی (چوپ کر لیں) تیل۔ تین کھانے کے چمچ نمک۔حسب ذائقہ

ترکیب:

کابلی چنوں کو سوڈے کے ساتھ رات بھر کے لیے بھگو دیں اور پھر نرم اُبال لیں۔ ایک پیالے میں دہی، لہسن، ادرک، ہلدی، لال مرچ، زیرہ اور نمک ملا کر چانپوں پر لگائیں اور کم از کم ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز گلابی کر لیں۔ اب اس میں ٹماٹر اور چانپوں کا آمیزہ شامل کر دیں۔

چانپوں کو علیحدہ ہونے تک بھونیں اور دو پیالی پانی ڈال کر چانپیں گلنے تک پکائیں۔ دیگچی میں اُبلے ہوئے چنے ڈال کر پندرہ منٹ مزید پکائیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو اس میں ثابت ہری مرچیں اور کلونجی شامل کر کے ملا لیں۔ مسالہ خشک ہو جائے تو ڈش میں نکالیں اور ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔

اناطولین لیمب کباب

میرینیشن کیلئے درکار اجزاء:

دنبے کی دستی۔ نو سو گرام (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں) پیاز ۔دو عدد (چھیل لیں) لہسن کے جوے ۔دو عدد (کوٹ لیں) زیرہ ۔دو چائے کے چمچ (کوٹ لیں) نمک ۔حسبِ ذائقہ چپاتی کے لیے: میدہ ۔دو سو پچیس گرام گندم کا آٹا۔ پچاس گرام نمک ۔حسبِ ذائقہ نیم گرم پانی ۔حسبِ ضرورت سرونگ کے لیے: پیاز۔ دو عدد (باریک سلائس کاٹ لیں) ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (چوپ کیا ہوا) لیموں ۔تین سے چار عدد (چار ٹکڑے کر لیں)

ترکیب:

میرینیشن کے لیے پیاز کو ایک پیالے میں کدوکش کرلیں اور اس پر نمک ڈال کر ڈھک دیں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب اس کو ایک چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے دبائیں تاکہ پیاز کا تمام عرق نکل جائے۔ اس عرق میں زیرہ اور لہسن ڈال کر مِکس کریں اور گوشت پر لگا کر کم از کم دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

اس دوران چپاتی کے لیے میدہ اور گندم کا آٹا چھان لیں اور اس میں نمک ڈال کر نیم گرم پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔ اس گوندھے ہوئے آٹے کے چوبیس چھوٹے پیڑے بنالیں اور نم کپڑے سے ڈھک کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ساتھ ہی کوئلے دہکالیں۔ اس کے بعد آٹے کے پیڑوں کو باریک پتلی، گول روٹی کی شکل میں بیل لیں۔ ایک کے اُوپر دوسری روٹی رکھنے سے پہلے تھوڑا آٹا چھڑک لیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے چپکنے سے محفوظ رہیں اور پھر دوبارہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں۔

اب بوٹیوں کو سیخوں میں پرودیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر گَل جانے تک پکائیں۔ ضرورت پڑنے پر پلٹتے رہیں، اس دوران گرم توے پر روٹیاں ایک ایک کرکے سینک لیں۔ ان پکی ہوئی روٹیوں پر سیخوں سے بوٹیاں اُتار کر رکھیں۔ سرونگ کے لیے ہر روٹی کے اُوپر تھوڑی پیاز اور تھوڑا ہرا دھنیا ڈال کر لیموں کا رس چھڑک کر رول کرکے پارسل بنائیں اور گھروالوں کو پیش کریں۔

٭٭٭