تلنگانہ

تلنگانہ پر بی جے پی کی نظر، امیت شاہ اور نڈا دورہ کریں گے

جنوبی ہند کی اہم سمجھے جانے والی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کو شکست کے بعد اب اس زعفرانی جماعت نے اپنی توجہ کرناٹک سے متصل تلگو ریاست تلنگانہ پر مرکوز کردی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی ہائی کمان نے تلنگانہ پر توجہ مرکوز کردی ہے جہاں پر جاریہ سال کے اواخرمیں انتخابات ہونے والے ہیں۔ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی مساعی کے حصہ کے طورپر پارٹی کے اعلی لیڈران جنوبی ہند کی اس نئی ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
پارٹی قائدین کو الیکشن امور میں عمران خان سے ملنے کی اجازت

جاریہ ماہ کی 15تاریخ کو امیت شاہ اور 25جون کو جے پی نڈا ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔امیت شاہ 15جون کو کھمم ضلع میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔جاریہ ماہ کی 25تاریخ کو ناگرکرنول ضلع میں ہونے والے جلسہ میں جے پی نڈا شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔

مہاجن سمپرک ابھیان کے حصہ کے طورپر بی جے پی کے قومی لیڈران اس تلگو ریاست کا دورہ کررہے ہیں۔جنوبی ہند کی اہم سمجھے جانے والی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کو شکست کے بعد اب اس زعفرانی جماعت نے اپنی توجہ کرناٹک سے متصل تلگو ریاست تلنگانہ پر مرکوز کردی ہے۔

a3w
a3w