تلنگانہ

بی جے پی امیدواروں کو دیوتاؤں نے چنا، چدمبرم کاطنز

کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت، انتخابات کے دوران تحقیقاتی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کررہی ہے

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت، انتخابات کے دوران تحقیقاتی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کررہی ہے اور

متعلقہ خبریں
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے چدمبرم کو ہائیکورٹ کی ہدایت
پارلیمنٹ میں سکیوریٹی شکنی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کی معطلی مانع نہیں: چدمبرم
بی جے پی نے چدمبرم کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان کے دور کی یاد دلائی

انہوں نے اس سلسلہ میں تلنگانہ کا حوالہ دیا جہاں الیکشن کے درمیان کانگریس پارٹی کے کم سے کم 4 امیدواروں کو سمن دیا گیا یا پھران کے مکانوں، دفاتر کے احاطہ کی تلاشی لی گئی۔

چدمبرم نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں نے بی جے پی کے ایک بھی امیدوار کو سمن دیا اور نہ ہی ان کے مکانات کی تلاشی لی۔ اس سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بھگوان نے بی جے پی امیدواروں کو چنا ہے اور ان پر دیوتاؤں کا آشیرواد ہے۔

سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پرجاری کردہ پوسٹ میں سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ تلنگانہ میں انتخابات کے دوران تحقیقاتی ایجنسیوں نے کانگریس کے کم سے کم 4 امیدواروں کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے یا ان کے مکانات / دفاتر کی تلاشی لی ہے۔

ان 4امیدواروں میں بی جے پی انتخابی منشور کمیٹی کے صدر نشین بھی شامل ہیں۔جو یکم نومبر کو بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔

چدمبرم نے کہا کہ میری بہتر معلومات کے مطابق ان ایجنسیوں نے بی جے پی کے ایک امیدوار کو بھی چھواتک نہیں ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ شائد دیوتاؤں نے ہی بی جے پی کے تمام امیدواروں کو چنا ہے اور ان تمام بھگوا جماعت کے امیدواروں پر بھگوان کا آشیرواد بھی ہے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کامیابی کے بعد بی جے پی، تلنگانہ عوام کو جنت میں لے جائے گی۔

a3w
a3w