دہلی

سینگول کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں: کانگریس

کانگریس قائد جئے رام رمیش جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ ایسا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے کہ لارڈماونٹ بیٹن‘ سی راجگوپال چاری اور جواہرلال نہرو نے ”سینگول“ کو انگریزوں کی طرف سے ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی کی علامت قرار دیا ہو۔

نئی دہلی: کانگریس قائد جئے رام رمیش جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ ایسا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے کہ لارڈماونٹ بیٹن‘ سی راجگوپال چاری اور جواہرلال نہرو نے ”سینگول“ کو انگریزوں کی طرف سے ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی کی علامت قرار دیا ہو۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ڈھولچی اسے تاملناڈو میں اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ سینگول کو نئی پارلیمنٹ میں اسپیکر کی کرسی کے قریب رکھا جانے والا ہے۔

28 مئی کو وزیراعظم نریندر مودی نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ 20 اپوزیشن جماعتیں بشمول کانگریس اس کا بائیکاٹ کریں گی۔

جمعرات کے دن بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے سینگول کو ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو تحفہ میں دی گئی سنہری چھڑی قرار دیتے ہوئے اور اسے ایک میوزیم میں رکھے ہوئے ہندو روایات کے توہین کی۔

بی جے پی قائد امیت مالویہ نے کہاتھا کہ سینگول انگریزوں کی طرف سے ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی کی علامت تھی۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے ٹوئٹر پر کہا کہ حقیقی سوال یہ ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔

a3w
a3w