شمالی بھارت

شادی کی تقریب میں رسگلوں کی کمی‘ جھگڑے میں ایک شخص ہلاک

آگرہ میں اعتماد پور میں شادی کی ایک تقریب میں رسگلوں کی کمی کی وجہ سے جھگڑے میں ایک 22 سالہ شخص ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔

آگرہ: آگرہ میں اعتماد پور میں شادی کی ایک تقریب میں رسگلوں کی کمی کی وجہ سے جھگڑے میں ایک 22 سالہ شخص ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔ پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شب محلہ شیخاں کے متوطن عثمان نامی شخص کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں پیش آیا۔

دولہن اور دولہے کے رشتہ داروں کے درمیان رسگلوں کی کمی کے مسئلہ پر بحث و تکرار شروع ہوگئی۔ رسگولوں کی کمی پر بحث و تکرار ایک سنگین جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور ایک شخص نے چاقو سے حاضرین پر حملہ کیا۔ عملہ میں سنی نامی 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

اسے ابتداء میں کمیٹی ہیلت سنٹر بھیجا گیا۔ جس کے بعد آگرہ میں سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج سے رجوع کیاگیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ اس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی گئی ہے۔ پولیس نے مزید کہاکہ حملہ میں زخمی 5 افراد کو اعتماد پور میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیجا گیا۔

متوفی کے خاندان کی جانب سے ایک شکایت درج کرائی گئی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔ متوفی کے خاندان کی شکایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔