شمالی بھارت
گیس سلنڈر پھٹنے سے جھونپڑی نما دکانیں جل کر خاکستر
اس حادثہ میں تقریباً پانچ جھونپڑی نما دکانیں جل گئیں اور نصف درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔
ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے تقریباً پانچ جھونپڑی نما دکانیں تباہ ، نصف درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چترکوٹ میں ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔
اس حادثہ میں تقریباً پانچ جھونپڑی نما دکانیں جل گئیں اور نصف درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا کہ اتوار کی رات چترکوٹ تھانہ علاقہ کے پرمودون کے قریب ایک دکان میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کے دوران گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
اس معاملے میں پولیس نے پپو پنکچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معمولی زخمیوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔