تلنگانہ

شادی کے چند منٹوں بعد دلہن نے ڈگری کا امتحان دیا

یہ واقعہ ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں دلہن کو شادی کے لباس میں اپنے قابل فخر نوشہ کے ساتھ امتحانی مرکز پہونچتے ہوئے دیکھا گیا۔

حیدرآباد: ایک دلچسپ واقعہ میں شادی کے چند منٹوں کے بعد دلہن ڈگری کا امتحان لکھنے مرکز پہونچ گئیں۔

یہ واقعہ ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں دلہن کو شادی کے لباس میں اپنے قابل فخر نوشہ کے ساتھ امتحانی مرکز پہونچتے ہوئے دیکھا گیا۔

کورٹلہ ٹاون کے اللہ میاں گٹہ علاقہ کی رہنے والی ویرنالہ لسیا عرف پدماوتی، ٹاون کے رام کرشنا ڈگری کالج میں سال دوم کی طالبہ بتائی گئی۔

لسیا کی شادی شمس آباد کے قریب ناگولاپلی کے رہنے والے راجو کے ساتھ طئے پائی اور شادی کی تقریب جمعہ کے روز 10 بجے دن مقرر تھی تاہم تقریب کے چند منٹوں کے بعد پدماوتی نے کیمسٹری کا امتحان دیا جو 12 بجے دن شروع ہوا۔

شادی کی تقریب کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ کلور روڈ پر واقع امتحانی مرکز پہونچیں اور امتحان تحریر کیا۔ راجو کی گزارش پر کالج کے پرنسپل نے لسیا کے لئے امتحان تحریر کرنے کے لئے علحدہ جگہ مختص کی۔

a3w
a3w