دہلی

دوست کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت، پائلٹ معطل

ایئرانڈیا کے ایک پائلٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے، جس نے فروری میں دبئی تا دہلی پرواز کے دوران اپنی ایک خاتون دوست کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔

نئی دہلی: ایئرانڈیا کے ایک پائلٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے، جس نے فروری میں دبئی تا دہلی پرواز کے دوران اپنی ایک خاتون دوست کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔

حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر ایئرلائن کو 30 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈائرکٹوریٹ جنرل شہری ہوا بازی (ڈی جی سی اے) نے کہا کہ پرواز کے پائلٹ اِن کمانڈ نے دورانِ پرواز ایئر انڈیا کے ایک رکن عملہ کو جو مسافر کے طور پر سفر کررہا تھا ڈی جی سی اے کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔

ایئر انڈیا نے حساس سلامتی خلاف ورزی کے باوجود مناسب اصلاحی اقدامات نہیں کیے۔