مشرق وسطیٰ

حماس قیادت کو ہلاک کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی:نیتین یاہو

نیتین یاہو نے کہا کہ حماس کی قیادت کو ہلاک کیے بغیر ہم نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے ،اس جنگ کا جتنا جلدی ہو سکے انجام تک پہنچانا ہوگا مگر اس میں کئی ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے غزہ پر بمباری کے کئی مہینے جاری رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ہدف حماس کے خلاف جنگ جیتنا اور اس کے سارے لیڈروں کو ہلاک کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

لیکود پارٹی کے ہفتہ وار پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران نیتین یاہو نے کہا کہ ہمارا ہدف حماس کے خلاف جنگ جیتتے ہوئے اس کے سارے لیڈروں کو ختم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم غزہ کے ہر گوشے پر حاوی ہونے کی کوشش میں ہیں۔

نیتین یاہو نے کہا کہ حماس کی قیادت کو ہلاک کیے بغیر ہم نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے ،اس جنگ کا جتنا جلدی ہو سکے انجام تک پہنچانا ہوگا مگر اس میں کئی ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق نیتین یاہو نے کہا کہ ان کی گھر واپسی کےلیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں مگر حماس نے کچھ ایسی شرائط رکھی ہیں جنہیں پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

a3w
a3w