حیدرآباد

شانتی کماری تلنگانہ کی نئی چیف سکریٹری

عدالت کے اس فیصلہ کے بعد ہی مرکزی حکومت نے ان کی خدمات پڑوسی ریاست منتقل کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔اس کے ساتھ ہی تلنگانہ حکومت نے نئے چیف سکریٹری کی تلاش کیلئے کوششوں کاآغاز کردیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی نئی چیف سکریٹری شانتی کماری بن گئی ہیں۔1989بیاچ سے تعلق رکھنے والی کماری فی الحال محکمہ جنگلات میں اسپیشل چیف سکریٹری کے طورپرخدمات انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

انہوں نے قبل ازیں محکمہ صحت وطبابت میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔انہوں نے متحدہ آندھراپردیش میں میدک کی کلکٹر کے طورپر بھی کام کیا تھا۔موجودہ چیف سکریٹری سومیش کمار کی خدمات گذشتہ روز تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے اے پی کے لئے الاٹ کئے جانے کے بعد اس اہم عہدہ پر ان کی برقراری پر تجسس تھا۔

عدالت کے اس فیصلہ کے بعد ہی مرکزی حکومت نے ان کی خدمات پڑوسی ریاست منتقل کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔اس کے ساتھ ہی تلنگانہ حکومت نے نئے چیف سکریٹری کی تلاش کیلئے کوششوں کاآغاز کردیا تھا۔

شانتی کمار ی 2025میں سبکدوش ہوں گی۔آج اس اہم عہدہ کیلئے ان کے نام کے سامنے آنے پر انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔وزیراعلی نے ان کو اس نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی اورنیک تمناوں کااظہا رکیا۔