شمالی بھارت

بھارت رتن کا حق دار تھا، کتاب چور بنا دیا: اعظم خان

اعظم خان کو حال ہی میں ہوئے ضمنی الیکشن میں نہ صرف سوار کی سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ شہر نگر پالیکا کی سیٹ بھی ایس پی کے ہاتھ سے نکل گئی۔

رامپور: سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر محمد اعظم خان نے منگل کو کہا کہ جوہر یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے انہوں نے پوری دنیا سے کتابیں جمع کی تھیں۔ اس نیک کام کے عوض میں انہیں بھارت رتن کے احترام سے نوازا جانا چاہئے تھا لیکن ان کی پہچان آج کتاب چور کی بنا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم
اعظم خان کی وائی زمرہ سیکوریٹی واپس لے لی گئی

مدرس ڈے کے موقع پر جوہر یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے سوال کیا کہ اگر میں پوری دنیا سے کتابیں چرا کر لایا تھا تو اس کے لئے انہیں بھارت رتن ملنا چاہئے تھا تاہم اس کے بر خلاف انہیں کتابوں کا چور بنا کر مجرم بنا دیا گیا۔ اس پر بھی نا میرا ارادہ بدلا ہے اور نہ ہی راستہ، ہم نے ابھی ہمت نہیں ہاری ہے۔

اعظم خان کو حال ہی میں ہوئے ضمنی الیکشن میں نہ صرف سوار کی سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ شہر نگر پالیکا کی سیٹ بھی ایس پی کے ہاتھ سے نکل گئی۔

دوہری شکست ملنے کے بعد بھی ان کا حوصلہ کم نہیں ہوا ہے۔ جب یہ یونیورسٹی وجود میں آئی ہے تب سے لے کر آج تک یونیورسٹی، اسٹاف، ہمارے اورطلبہ کے خلاف کہیں ایک رپورٹ بھی نہیں ہے لیکن ایسا ہونے کے باوجود دنیا کی یہ اکلوتی یونیرسٹی کی مثال ہے جہاں گیت پر پولیس کا ٹینٹ لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کتابیں پوری دنیا سے جمع کی گئی تھیں، انہیں کا چور بنا کر انہیں ملزم بنا دیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر پوری دنیا سے کتابوں کی چوری کرکے لایا تھا تو اس کے لئے تو مجھے بھارت رتن دینا چاہئے تھا۔ کتابیں چوری کر کے پڑھنے والے سائنس داں، میزائل مین اور کامیاب انسان بنے ہیں۔