انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے منت پر جھنڈا لہرایا

بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے آج اپنی قیامگاہ میں یوم آزادی منایا اور ترنگا لہرایا۔

حیدرآباد: بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے آج اپنی قیامگاہ میں یوم آزادی منایا اور ترنگا لہرایا۔

انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ اپنی قیامگاہ منت کی چھت پر اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ قومی پرچم لہرارہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اپنے گھر پر جشن آزادی منانے کی روایت شروع کرنے کا سہرا میرے چھوٹے بیٹے ابرام کے سر جاتا ہے۔ اس موقع پر شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی موجود تھیں۔