انٹرٹینمنٹ
جھانوی کپور نے شیئر کی ورک آؤٹ کی ویڈیو
پیلیٹس سیشن کے دوران جھانوی نے تقریباً 15 مختلف قسم کی مشقیں کی ہیں۔ اس دوران جھانوی نے اسٹریچنگ کے علاوہ ڈمبلس کے ساتھ بھی ورزش کی۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر ایک ورک آؤٹ ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو میں جھانوی کپور اپنی فٹنس ٹرینر نمرتا پروہت کے ساتھ پیلیٹس سیشن کرتی نظر آ رہی ہیں جھانوی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا "مجھے واقعی میں ایک اچھا پیلیٹس سیشن بہت پسند ہے جھانوی نے ورزش کے لیے اورنج کراپ ٹاپ اور شارٹس پہنے ہوئے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/CsAucE5ISsI/?utm_source=ig_web_copy_link&igshid=MzRlODBiNWFlZA==
اس نے اپنے بالوں میں جوڑا بنایا ہے۔ پیلیٹس سیشن کے دوران جھانوی نے تقریباً 15 مختلف قسم کی مشقیں کی ہیں۔ اس دوران جھانوی نے اسٹریچنگ کے علاوہ ڈمبلس کے ساتھ بھی ورزش کی۔جھانوی کی اس ویڈیو پر مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔