شمالی بھارت

شتروگھن سنہا نے ترنمول کیلئے اُلجھن پیدا کردی

شتروگھن سنہا کی طرف سے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی دل کھول کر ستائش نے مغربی بنگال میں برسراقتدار جماعت کی قیادت کو بے چین کردیا ہے۔

: اداکار سے سیاستداں بنے ترنمول کانگریس رکن لوک سبھا حلقہ آسنسول شتروگھن سنہا کی طرف سے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی دل کھول کر ستائش نے مغربی بنگال میں برسراقتدار جماعت کی قیادت کو بے چین کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو امیت شاہ جموں تا لال چوک یاترا نکالیں: راہول گاندھی
راہول گاندھی کو بلیٹ پروف گاڑی میں خانہ بل گیسٹ ہاؤز لے جایا گیا

پارٹی نے یہ کہہ کر شتروگھن سنہا کے تبصرہ کی اہمیت گھٹانی چاہی کہ وہ ان کی نجی رائے ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر شانتانو سین کے بموجب شتروگھن سنہا نے جو کہا ہے وہ صرف ان کی نجی رائے ہے اور اس کا پارٹی کی رائے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کانگریس کے سیاسی پروگرام کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کہنا ہے لیکن میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جو شخص بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ ملک کو جوڑنے کی کوشش کررہا ہے اسے چاہئے کہ وہ پہلے اپنی پارٹی کو متحد رکھے۔

ملک کی سب سے قدیم جماعت گروپس میں بٹی ہوئی ہے۔ راہول گاندھی کو سنجیدگی سے اس مسئلہ پر توجہ دینی چاہئے۔

اتوار کے دن شتروگھن سنہا نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی دل کھول کر ستائش کی تھی۔ ترنمول کانگریس سے بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے کی درخواست کی گئی تھی لیکن پارٹی قیادت نے انکار کردیا تھا۔