تلنگانہ

شعبہ صحت میں 1331 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کےاحکام

تلنگانہ کے محکمہ صحت میں 1331 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کیلئے آج حکومت کی جانب سے احکامات جاری کردئیے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ صحت میں 1331 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کیلئے آج حکومت کی جانب سے احکامات جاری کردئیے گئے۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر

احکامات کے مطابق 7 محکموں میں برسرخدمت کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد ملازمین کی مختلف تنظیموں نے ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا۔

آج جاری کردہ احکامات کی رو سے محکمہ کمشنر آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر میں ملٹی پرپز ہیلتھ اسسٹنٹ (خواتین) کی 68، محکمہ ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن میں کیاتھ لیاب ٹکنیشنس کے 4، ڈارک روم اسسٹنٹ کا ایک، ای سی جی ٹکنیشن کے 3، لیاب ٹکنیشن گریڈII کے 26 لکچرر ان کلینکل سائکو لوجسٹ کا ایک،

نان میڈیکل اسسٹنٹ (گزیٹیڈ)۔1، فارماسٹ گریڈII کے31، فزیکل ڈائرکٹر (گزیٹیڈ) کا ایک، فزیوتھراپسٹ2، اسٹاف نرس کے2، ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر میں لیاب ٹکنیشن گریڈII کے 179،

ملٹی پرپز ہیلتھ اسسٹنٹ (مرد) 837، پیرا میڈیکل آپتھالمک آفیسر کے 2، فارماسٹ گریڈ۔II کے 158 اور ڈائرکٹر آیوش کے تحت میڈیکل آفیسر (یونانی) کے19کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔