مہاراشٹرا

شنڈے گروپ کے بعض ارکان کا اُدھو ٹھاکرے سے ربط

شیوسینا(یو بی ٹی) ترجمان سامنا کے اداریہ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شیوسینا حریف گروپ کے 22 ارکان اسمبلی اور 9 ارکان پارلیمنٹ کا دم گھٹ رہا ہے کیونکہ بی جے پی ان سے ”سوتیلا سلوک“ کررہی ہے اور یہ لوگ چیف منسٹر شنڈے کا گروپ چھوڑسکتے ہیں۔

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) قائد سنجے راوت نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے کے دھڑے کے بعض ارکان ِ اسمبلی‘ اُدھو ٹھاکرے کی پارٹی سے ربط میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
امیت شاہ کے ”تلوے چاٹنے“ کے ریمارک پر تنازعہ
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
امیدوار چیف منسٹری کا اعلان کریں، ہم تائید کریں گے: ادھو ٹھاکرے

ایک دن قبل شیوسینا(یو بی ٹی) ترجمان سامنا کے اداریہ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شیوسینا حریف گروپ کے 22 ارکان اسمبلی اور 9 ارکان پارلیمنٹ کا دم گھٹ رہا ہے کیونکہ بی جے پی ان سے ”سوتیلا سلوک“ کررہی ہے اور یہ لوگ چیف منسٹر شنڈے کا گروپ چھوڑسکتے ہیں۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا شیوسینا حریف گروپ کے ارکان ِ اسمبلی‘ شیوسینا (یو بی ٹی) سے ربط میں ہیں‘ سنجے راوت نے ممبئی میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ رابطہ ہمیشہ رہتا ہے۔ شنڈے گروپ کے ارکان اسمبلی نے شکایت کی ہے لیکن اسے منظرعام پر لانا ٹھیک نہیں ہوگا۔

ان لوگوں نے اُدھوجی کا ساتھ چھوڑکر غلطی کی ہے اور اصلاحِ احوال ان ہی کو کرنی ہے۔ رکن راجیہ سبھا سنجے راوت نے مزید کہا کہ شنڈے گروپ والوں کو بی جے پی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا یہی بی جے پی کا موقف ہے۔ ہمیں اس کی جانکاری ملی ہے۔

شیوسینا رکن پارلیمنٹ گجانند کیرتیکر کے اس ریمارک کے حوالہ سے کہ ان کی پارٹی سے سوتیلا سلوک ہورہا ہے‘ منگل کے دن سامنا کے اداریہ میں کہا گیا تھا کہ شنڈے گروپ کے ارکان ِ اسمبلی و پارلیمنٹ بی جے پی کے پنجرہ میں بند مرغیاں اور مرغے ہیں‘ جن کے بارے میں کہا نہیں جاسکتا کہ انہیں کب ذبح کردیا جائے۔