مہاراشٹرا

امیت شاہ کے ”تلوے چاٹنے“ کے ریمارک پر تنازعہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اپنی سابق حلیف شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے ریمارک نے ایک نیاتنازعہ پیدا کردیا۔

ممبئی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اپنی سابق حلیف شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے ریمارک نے ایک نیاتنازعہ پیدا کردیا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
اجیت پوار کی دیویندر پھڈنویس سے ملاقات
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
شنڈے گروپ کے بعض ارکان کا اُدھو ٹھاکرے سے ربط

اتوار کو پونے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے 393ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے ٹھاکرے کو ان کے 2019ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے بیان پر بار بار نشانہ بنایا۔

شاہ نے کہا کہ پہلے انہوں نے پوسٹروں اور بینروں پر (وزیراعظم) نریندر مودی کی تصویروں اور دیویندر پھڈ نویس کے ساتھ مل کر انتخابی مقابلہ کیا۔ انتخابات کے بعد اقتدار کی لالچ میں انہوں نے مخالف نظریہ کے حامل افراد کے تلوے چاٹے۔“

کانگریس اور این سی پی کا نام لیے بغیر انہوں نے یہ بات کہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شنڈے کو حقیقی شیوسینا کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ اب انہیں (ٹھاکرے گروپ) ان کی اوقات دکھادی گئی۔ شاہ کے تلوے چاٹنے کے ریمارک پر برہم شیوسینا کے ترجمان اعلیٰ او رایم پی سنجے راؤت نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ شنڈے اب کیا کررہے ہیں۔

اب کون کس کے تلوے چاٹ رہا ہے؟ وہ غدار اور چور ہیں۔ شیوسینا کا نام اور تیر کمان کا انتخابی نشان ہڑپنے 2ہزار کروڑ کی معاملت ہوئی ہے۔ راؤت کے بیان پر مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کے ترجمان سندیپ دیشپانڈے نے میڈیا کے سامنے اپنی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ (راؤت) ایسی ناشائستہ زبان کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر میں وہاں ہوتا تو انہیں زوردار طمانچہ رسید کرتا۔“ شنڈے گروپ کے چیف وہپ بھارت گوگاولے نے راؤت کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کرنے کی ضرورت ہوگی وہ پارٹی کے ایم پیز اور کارکنان کریں گے۔ راؤت اپنے بیانات سے واضح طور پر ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کو تباہ کررہے ہیں۔

نئی دہلی میں ہمارے ایم پیز اور کارکنان‘ فیصلہ کریں گے کہ ان کے منہ کو کیسے لگام لگائی جائے۔“ شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شنڈے گروپ کے رکن اسمبلی شیرست نے کہا کہ راؤت کا ذہنی توازن بگڑگیا ہے اور انتباہ دیا کہ وہ انہیں ”نااہل“ قرار دلوانے کی کوشش کریں مگر اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔