مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش اور ژالہ باری، تعلیمی ادارے بند

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی  6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے پڑے۔ دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج (پیر) چھٹی کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
اقامتی اسکولوں میں 9231 عہدوں کو پُرکرنے نوٹیفکیشن جاری
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

a3w
a3w